Tuesday, November 18, 2014

AAL E RASOOL(S.A.W) KI AZMAT

         ایک سید زادی کا واقعہ لازمی پڑھیں

خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد سیدہ خاتون کو لوگوں نے ستایا تو بچوں کو ساتھ لیا اور دوسرے شہر میں چلی گئیں

امیر شہر سے جا کر کہا میں سید زادی ہوں مشکل حالات میں ہوں بیٹیاں ساتھ ہیں

میری مدد کرو

امیر شہر نے کہا ثابت کرو سید زادی ہو؟

سیدہ خاتون مایوس ہوکر آگے گئیں تو چند مجوسی آگ پوجنے والے بیٹھے تھے

سیدہ خاتون نے مجوسی بزرگ سے کہا میں اولاد رسول ہوں 

میری مدد کرو؟

مجوسی نے اتنا سنا تو فوری پردے کا انتظام کروایا

گھر میں بہترین رہائش کھانا، کپڑوں کا بندوبست کیا. .

ادھر امیر شہر رات خواب میں پل صراط سے گزرنے لگا تو

رسول اللہ نے روک لیا

امیر شہر نے کہا

یارسول اللہ میں مسلمان ہوں آپکا امتی ہوں اور آپ مجھے جنت میں جانے سے روکتے ہیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

ثابت کر تو مسلمان ہے

ثابت کر تو میرا امتی ہے؟

امیر شہر جاگا تو فوری مجوسی کے گھر پہنچا اور کہنے لگا ان سیدزادیوں کو لینے آیا ہوں

مجوسی نے کہا جو تو دیکھ رہا تھا وہ میں بھی دیکھ رہا تھا

رسول اللہ کی اولاد کا ادب کرنے کی وجہ سے رسول اللہ نے مجھے کلمہ بھی پڑھادیا

اور جنت میں محل بھی عطا فرمایا. . .

اللہ اکبر اللہ اکبر

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home